25 جنوری، 2024، 1:38 PM

عراق سے امریکی فوج کا انخلاء، اعلی سطحی مذاکرات جاری ہیں، ذرائع ابلاغ

عراق سے امریکی فوج کا انخلاء، اعلی سطحی مذاکرات جاری ہیں، ذرائع ابلاغ

عالمی ذرائع ابلاغ نے امریکی اور عراقی اعلی حکام کے درمیان امریکی فوج کے انخلاء کے بارے میں مذاکرات شروع ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رائٹرز نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے امریکہ اور عراق کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات ہورہے ہیں۔ امریکہ عراق سے مکمل طور پر فوجی انخلاء چاہتا ہے۔

رائٹرز نے امریکہ کی طرف سے بغداد میں تعیینات امریکی سفیر کے ذریعے عراقی وزیرخارجہ کو خط ارسال کرنے کا انکشاف کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ امریکی قیادت میں فوجی اتحاد عراق میں اپنی سرگرمیاں ختم کرنا چاہتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ انخلاء کا عمل کئی مہینے یا سالوں تک طول پکڑ سکتا ہے لہذا فوری انخلاء کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔

اس سے پہلے امریکی چینل سی این این نے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکی فوج کی عراق میں موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن اور بغداد کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔

News ID 1921470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha